کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے آج کہا کہ ان کا ملک ایسے پناہ گزینوں
کے استقبال کے لئے تیار ہے جو دہشت گردی، جنگ یا کسی پرتشدد ظلم و زیادتی
کا شکار ہیں۔
مسٹر ٹروڈیو نے ٹویٹ کیا کہ "اگر آپ کسی ظلم و ستم کا شکار ہیں یا دہشت
گردی اور جنگ کی وجہ سے اپنے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہيں، تو کناڈا آپ کے
مذہب کی تفریق کئے بغیر آپ کو خوش آمدید کہے گا۔ ثقافتی تنوع ہماری طاقت
ہے"۔
واضح رہے کہ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چند مسلم اکثریتی ممالک سے آنے والے
مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد محدود کرنے سے متعلق فیصلہ کیا ہے اور
چند ممالک کے مسلم پناہ گزینوں پر پابندی کا حکم نافذ کردیا ہے ، جس کے بعد
سات مسلم اکثریتی ممالک کے پناہ گزینوں کا امریکہ میں آئندہ چار ماہ تک
داخلہ بند رہے گا۔ اس حکم کے تحت امریکہ آنے والے تارکین وطن کی تعداد
محدود کی جائے گی اور ان کی سختی سے جانچ پڑتال کی جائے گی۔